Keblinger

Keblinger

Pages

سن لو وہ ہونے والا ہے۔ ۔ ۔ ۔ !

| Tuesday, 31 July 2012
‏Photo: سن لو وہ ہونے والا ہے۔ ۔ ۔ ۔ !

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم تشریف فرما ہیں صحابہ شمع ہدایت کے گرد پروانوں کی طرح جمع ہیں۔ کہ چند ہاشمی جوان آتے ہیں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آنکھیں چھلک اٹھتی ہیں وہ نگاہ کہ جس جانب اٹھے دم میں دم آ جائے۔ صحابہ کے دل پر قیامت گذرتی ہے سید الانبیاء  صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر بے ساختہ پوچھتے ہیں یا رسول اللہ  صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے ماں باپ آپ پہ قربان آپ کا دکھ ہم دیکھتے ہیں آقا  صلی اللہ علیہ والہ وسلم ! آپ میں ہم ایسی بات پاتے ہیں جس میں دکھ پوشیدہ ہے۔ 
مصطفٰے کریم  صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا سنو!
ہم وہ لوگ ہیں جن  کے لیئے اللہ نے دنیا کے لیئے آخرت کو پسند فرمایا ہے۔ عنقریب وہ وقت آنے والا ہے جب میرے اہلیبیت پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جائیں ان پر بڑی مصیبتیں آئیں گی۔ یہاں تک کہ مغرب و مشرق سے کچھ لوگ آئیں گے جن کے ہمراہ سیاہ جھنڈے ہوں کے ان کا مقصد دنیا کے خزانوں پہ قبضہ کرنا نہ ہو گا مگر دنیا والے ان کے راہ روکیں گے ان سے جنگ کریں گے مگر اللہ ان کو فتح نصیب کرے گا۔ 
اور جس مقصد کا یہ ارادہ رکھتے ہوں گے اللہ وہ پورا فرمائے گا یہ لوگ حکومت کے طلبگار نہ ہوں گے سو یہ میری اولاد میں ایک شخص کو اپنا سردار بنا لیں گے۔ وہ زمین کو عدل سے اس طرح بھر دے گا جس طرح لوگوں نے اسے ظلم سے بھر دیا تھا۔

Ghulam Mustafa Mubashar‏ 
Ghulam Mustafa Mubashar 

0 comments:

Post a Comment

Copyright © 2010 Pak Saviour Blogger Template by Dzignine